شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں نامزد غیر ملکی نجی کمپنی کے تین افراد مقدمے سے بری

بدھ 27 اکتوبر 2021 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) مقامی عدالت نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں نامزد غیرملکی نجی کمپنی کے تین افراد کومقدمے سیبری کردیا گیا ۔ڈاکٹر شہبازگل کی مدعیت میں نجی کمپنی کے مالکان اور ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے اپنے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے بریت کی درخواست دائر کی تھی ۔پراسکیوشن نے بریت کی درخواست کی مخالفت کی ۔ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمان پر جھوٹ فریب کے الزامات بے بنیاد ہیں،کیس ثابت ہونے کے چانسز نہیں عدالت ،استدعا ہے بریت کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے تین ملزمان یمن یمینگلو ،سیمل سینیوکک اور طاہر مبین کو مقدمے سے بری کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں