حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی ، کارکنوں کاپنجاب اسمبلی کے باہر مہنگائی کیخلاف احتجاج

خواتین شرکاء ہاتھوں میں ہانڈیاں اور ڈوئیاں اٹھا کر حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعر ے لگاتی رہیں،ٹریفک کا نظام معطل رہا عوام کے حقوق کے لئے ہر محاذ پرلڑیں گے ،پارلیمنٹ کے اندر اور سڑکوں پر احتجاج ہوگا ‘قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گفتگو

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے مہنگائی کیخلاف پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا ،مظاہرے میںارکان اسمبلی میاں مجتبیٰشجاع الرحمن،سمیع اللہ خان،حسینہ بیگم،بلال یاسین، مرزا جاوید ،عنیزہ فاطمہ،سعدیہ تیمو،سنبل مالک،غزالی سلیم بٹ ، میاں عثمان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ،خواتین شرکاء ہاتھوں میں ہانڈیاں اور ڈوئیاں اٹھا کر حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعر ے لگاتی رہیں، احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام معطل رہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اب عوام کے حقوق کے لئے ہر محاز پر لڑیں گے ، پارلیمنٹ کے اندر اور سڑکوں پر احتجاج ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے جبکہ حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔پاکستان کا وزیراعظم ایک اب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں کررہا ہی ،حکومت آئی ایم ایف کے اشاروں پر ملک چلارہی ہے ،عوام کے استعمال کی اشیاء پر سبسڈی دینا تو دور کی بات ہے کھانے پینے کی اشیاء پر 12سے 17فیصد تک ٹیکس بڑھادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر تھی لیکن آج مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، پاکستان میں مہنگائی خطے میں سب سے زیادہ ہے ۔اس موقع پر دیگر رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 14فیصد سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کرکے بجلی اور گیس کی قیمتیں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں