حکومت پنجاب نے فروری 2022میں لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے‘ کمشنرلاہور

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے فروری 2022میں لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل بالواسطہ قومی شو ہے۔انشاء اللہ اب سات سال کے بعد دوبارہ ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے ہارس اینڈ کیٹل شو وینیو کا دو دن میں دورہ کریں۔

ہر صورت موقع ملاحظہ ناگزیر ہے تاکہ ہر محکمہ کے تفویض کار ہو سکے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو 2022 فورٹریس سٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ ڈی سی لاہور و ایڈیشنل کمشنر لاہور کل فورٹریس میں ہارس اینڈ کیٹل شو کمیٹی کا اجلاس منعقد کریں اور تمام تفصیلات طے کریں گے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ شو کیلئے فروری 2022میں تاریخ کے تعین سے پہلے جنوری میں بارش وغیرہ کی معلومات ہر صورت لیکر حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہورنے مختلف ایونٹس، پروگراموں، پریڈز، نمائش سرگرمیوں پر بریفنگ لی۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد کی منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ہارس اینڈ کیٹل شو منصوبہ بندی و انتظامات کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پولیس، لائیوسٹاک، پی ایچ اے، ضلعی انتظامیہ، رینجرز، ٹریفک پولیس، پروٹوکول و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں