74 سال سے جاری کشمیریوں کی قربانیاں جلد آزادی کے رنگ میں سامنے آئیں گی‘محمد عثمان

کشمیریوں پر بھارتی غاصبانہ قبضے کی سیاہ رات کا پردہ جلد چاک ہوکر رہے گا‘ کمشنر لاہور

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے 27 اکتوبر 1947 یوم سیاہ کے حوالے سے کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے موقع پر کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ 74 سال سے جاری کشمیریوں کی قربانیاں جلد آزادی کے رنگ میں سامنے آئیں گی۔ مسلمان کشمیریوں کی پرامن، لہو رنگ جدوجہد آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عظیم قوم ہر لمحہ اور ہر مرحلہ پر کشمیریوں کے ساتھ پرعزم جذبے کیساتھ کھڑی رہے گی۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی غاصبانہ قبضے کی سیاہ رات کا پردہ جلد چاک ہوکر رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں