محکمہ جنگلات کو درختوں کی حفاظت کیلئے پوری ایڈمنسٹریشن کا تعاون موجود ہے‘ کمشنر لاہور

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات کو درختوں کی حفاظت کیلئے پوری ایڈمنسٹریشن کا تعاون موجود ہے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ پیشگی انتظامات کی خاطر تمام ضلعی محکموں میں محکمہ جنگلات کی مدد کیلئے فوکل پرسن نامزد کر دئیے ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ جنگلات کے کسی درخت کی غیرقانونی کٹائی کا لاہور میں کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں محکمہ جنگلات الرٹ ہے۔ لکڑی مارکیٹ پر بھی پورا چیک ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کسی ایک بھی درخت کی کٹائی پر زیرو ٹالرنس ہے۔پولیس کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کے درختوں کی حفاظت پر لائحہ عمل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، پی ایچ اے، محکمہ جنگلات و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں