پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھرمیں رینجرز 2 ماہ کیلئے تعینات رہے گی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے مطابق پنجاب میں رینجرزکی تعیناتی صوبائی حکومت کی درخواست پرکی گئی ہے۔پنجاب حکومت کو انسداد دہشتگردی ایکٹ سیکشن 5کے تحت بھی دو ماہ کے لئے اختیارات دئیے گئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں