کالعدم تنظیم کے دھرنے کے باعث امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے، سرکاری و نجی املاک کیساتھ ساتھ جان و مال کا نقصان بھی ہوا ‘ حسان خاور

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،کسی گروہ کو حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ ترجمان پنجاب حکومت مذہب کارڈ کا استعمال، پرتشدد مظاہرے، دھرنے، جلا ئوگھیرا اور توڑ پھوڑ کی سیاست کالعدم تحریک لبیک کا کلچر ہے‘ آئی جی پنجاب رائو سردار

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جی ٹی روڈ پر دھرنے کے باعث امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے، اس دھرنے کے باعث سرکاری و نجی املاک کے ساتھ ساتھ جان و مال کا نقصان بھی ہوا ہے،حکومت دھرنا کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے تما م مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے،کسی گروہ کو حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے آئی جی پنجاب را سردار علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ آئی جی پنجاب نے میڈیا کوکالعدم تنظیم کے پرتشدد احتجاجی دھرنے اور لانگ مارچ بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مذہب کارڈ کا استعمال، پرتشدد مظاہرے، دھرنے، جلا ئوگھیرا اور توڑ پھوڑ کی سیاست کالعدم تحریک لبیک کا کلچر ہے۔

(جاری ہے)

فیض آباد دھرنے کے دوران کالعدم ٹی ایل پی نے ایمبولینس کو راستہ نہ دیا جس کے باعث ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی کہ ایک مذہبی گروہ پورے ملک کو یرغمال بنا لے اور اہم ملکی فیصلوں میں اپنی مرضی مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے ہر دھرنے اور جلسے میں ریاستی ادارے کے اہلکاروں پر حملے کئے گئے جبکہ پرتشدد مظاہرین نے نجی و سرکاری املاک تباہ کیں۔ کالعدم تنظیم کے تشدد کی وجہ سے گزشتہ چند روز کے دوران4اہلکار شہید جبکہ 263افسران واہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے کارکنان کی جانب سے اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ اور بیہمانہ تشدد کیا گیا۔ ریاست کی رٹ کو برقرار رکھنے اور قانون کی یکساں عمل داری کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جائے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments