قومی اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کی دبئی میں ٹریننگ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 00:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) قومی اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں نے دبئی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتا ق آج جمعرات پریس کانفرنس کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سیشن میںفراز احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر اور خوشدل شاہ ،حیدر علی اور عثمان قادر نے شرکت کی ۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلنے والی پلیئنگ الیون نے گزشتہ روز آرام کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق آج جمعراتمقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔قومی اسکواڈ آج جمعرات شام 6 سے 9 بجے تک آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments