عمران خان مہنگائی کے جلد خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوزیشن کی سیاست کا باب ختم ہوچکا ،حکومت اپنی مدت پوری کریگی ‘ سینئر رہنما

جمعرات 28 اکتوبر 2021 11:45

عمران خان مہنگائی کے جلد خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ‘ ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی کے جلد خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر ملک میںافراتفری پھیلارہی ہے، اپوزیشن کی سیاست کا باب ختم ہوچکا ،حکومت اپنی مدت پوری کرے اورآنے والا دور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے ملتان سے آئے پی ٹی آئی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو براہ راست سبسڈی دے گی، مہنگائی عالمی مسئلہ ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑرہے ہیں مگر حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی وفاقی و تمام صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں