لیسکو میں بجلی چوروں کو بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے کا ریلیف دینے کا انکشاف

مختلف دفاتر نے بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن چارج کر کے یونٹس کو نکالے بغیر کروڑوں روپے کے بلز نکال دیئے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:58

لیسکو میں بجلی چوروں کو بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے کا ریلیف دینے کا انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) لیسکو میں بجلی چوروں کو بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے کا ریلیف دینے کا انکشاف ہوا ہے، مختلف دفاتر نے بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن چارج کر کے یونٹس کو نکالے بغیر کروڑوں روپے کے بلز نکال دیئے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لیسکو نے بلنگ کی صورت میں کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کے سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت بجلی چوروں اور صارفین کو خلاف ضابطہ کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا،بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن چارج کرنے کے بعد سیگریگیشن کر کے بلوں سے کروڑوں روپے نکال دیئے گئے جس پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو رائے اصغر نے تمام سرکلز سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے، اسی طرح یونٹس نکالے بغیر کروڑوں روپے کی ایڈجسٹمنٹ دینے کے کیسز کی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔

کمپنی کے تمام سرکلز، ڈویژنز اور سب ڈویژنز سے بلنگ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، لیسکو نے بجلی کیساتھ ساتھ سرکاری دفاتر کو بھی یونٹس کے بغیر بلوں میں ریلیف دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں