عمران خان مہنگائی کے جلد خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 28 اکتوبر 2021 13:33

عمران خان مہنگائی کے جلد خاتمے کیلئے کوشاں ہیں ، ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی کے جلد خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر ملک میں افراتفری پھیلارہی ہے، اپوزیشن کی سیاست کا باب ختم ہوچکا ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔

  آنیوالادور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے ملتان سے آئے پی ٹی آئی رہنما ئو ں سے  گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

  انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو براہ راست سبسڈی دے گی۔ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑرہے ہیں مگر حکومت غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق شہریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی وفاقی و تمام صوبائی حکومتیں تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت علاقائی تعمیر وترقی اور عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے تا کہ عام آدمی کا معیار زندگی مزید بہتر ہو سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں