ایم ڈی کیٹ کے امتخانات میں بنیادی رولز کو نظر انداز کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) ایم ڈی کیٹ کے امتخانات میں بنیادی رولز کو نظر انداز کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی طرف سے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کیلئے پیپرا نے ٹھیکہ نجی کمپنی کوغیر قانونی طور پر دیا ہے۔ایم ڈی کیٹ امتخانات اور ٹھیکے کے متعلق پیپرا کے فیصلے میں حیران کن انکشافات سامنے آرہے ہیں۔پاکستان میڈیکل کمیشن کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کی وجہ سے دو لاکھ طلبہ کا مستقبل دا پر لگ چکا ہیقرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ عدالت عظمی پاکستان میڈیکل کمیشن کے غیر ذمہ دارانہ اقدام کا فوری نوٹس لیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں