وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کی عدم پیشی پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سیشن عدالت میں شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی کی جانب سے دائر استغاثہ پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے شہباز گل کو ذاتی حیثیت میں یکم نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔نجی کمپنی نے وکیل میاں علی اشفاق کی وساطت سے شہباز گل کے خلاف دعوی دائر کررکھا ہے۔ درخواستگزار کمپنی نے کہا ہے کہ شہباز گل نے نجی ٹی وی پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بیناد الزامات عائد کیے، ملزم کے الزام سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں