30ہزار بلدیاتی نمائندے دفاتر سے محروم ہونے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) 30 ہزار بلدیاتی نمائندے دفاتر سے محروم ہونے کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوا کے متن میں کہاگیاہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کی بحالی کے باوجود یونین کونسلز اور فیلڈ آفیسرز کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔

پنجاب کے 58 ہزار بلدیاتی نمائندوں میں سے 30 ہزار دفاتر سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

صوبہ بھر میں 6 ہزار یونین کونسل دفاتر میں سے 3 ہزار موجود ہیں۔لاہور میں 274 یونین کونسلز کے منتخب چئیرمینوں میں سے 168 کے پاس دفاتر ہی نہیں ۔بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت لاہور کی 274 یونین کونسلز کو 106 فیلڈ آفسسز میںںضم کیا گیا۔سرکاری عمارتوں میں 106 فیلڈ دفاتر قائم کئیے گئے۔یونین کونسلز کے بحال ہونے والے چئیرمینوں کو فی الحال دفاتر دینے کا حکم صادر نہیں ہوا،یونین کونسلز کے اخراجات کے لیے فنڈز کی بحالی سے متعلق بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔بلدیاتی نمائندے دفاتر ڈے محروم ہونے کے حوالے سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں