معیشت کو6سال میں167ارب75کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ تشویشناک ہے‘خادم حسین

تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے کیلئے پرتعیش اور غیر ضروری درآمدات پر پابندی لگائی جائے‘ سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور

جمعرات 28 اکتوبر 2021 15:05

معیشت کو6سال میں167ارب75کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ تشویشناک ہے‘خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی 11ارب 60کرو ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں تاخیر برآمدات میں کمی کا باعث ہے اس لیے نئی تجارتی پالیسی جاری کرنے کا ٹائم فریم دیا جائے تاکہ نئی تجارتی پالیسی سے برآمدات کے اہداف پورے ہوسکیں۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ برآمدات کی بحالی اور توسیع کے سلسلہ میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس ضمن میں پاکستانی مصنوعات کے لیے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک سفارتخانوں کو فعال کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعا ت کی کھپت اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔ انہوںنے کہا کہ تجارتی خسارہ کو کنٹرول کیلئے پرتعیش اور غیر ضروری درآمدات پر پابندی لگائی جائے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک کھپت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں