پنجاب بھرمیں 1024 ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق 1062زخمی ہوئے

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:21

پنجاب بھرمیں 1024 ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق 1062زخمی ہوئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1024روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 608افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔454معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 65)فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 458ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور52مسافر490اور126پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ278ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت273متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد84حادثات میں 87متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان73حادثات میں70متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے 1074متاثرین میں887مرد اور187خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں210افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور540افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 324زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں827موٹر سائیکلز،134آٹو رکشے،103موٹر کاریں،23وین07مسافربسیں،29ٹرک اور139دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں