خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن کا پراسیکوٹر جنرل پنجاب دفتر کا دورہ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن مختار احمد نے  جمعرات  کو  پراسیکوٹر جنرل پنجاب دفتر کا دورہ کیا اورپراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن خیبر پختونخوا کے ہمراہ عتیق الرحمن ڈائریکٹر اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے اس موقع پرپراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے پنجاب میں پراسیکویشن کی کارکردگی اور کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور وفد کو دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرایا۔

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن خیبر پختونخوا مختار احمد نے کہا خیبر پختونخوا پراسیکوشن پنجاب پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کے تجربات سے بھر پور فائدہ اٹھا ئے  گی۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے پراسیکوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی قبل ازیں کے پی کے سے آئے پراسیکویٹر جنرل نے اپنے وفد کے ہمراہ سیکرٹری پراسیکوشن ندیم سرور سے بھی ملاقات کی۔

وفد نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور پراسیکوشن کے تربیتی ادارہ کا بھی دورہ کیا۔دورہ کے اختتام پر رانا محمد عارف کمال نون نے ڈائریکٹر جنرل پراسیکوشن خیبر پختونخوا کو دورہ کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔پراسیکوٹر جنرل پنجاب کی معاونت شیخ سعید احمد، آصف انجم وڑائچ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اور سرفراز احمد کھٹانہ ڈپٹی پراسیکوٹر جنرل نے کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں