محکمہ صحت پنجاب نے انسدادخسرہ وروبیلاکی قومی مہم کے دوران صوبہ بھرکے ساڑھے چارکروڑبچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کاٹارگٹ دے دیا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 19:17

لاہور۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) :محکمہ صحت پنجاب نے انسدادخسرہ وروبیلاکی قومی مہم کے دوران صوبہ بھرکے ساڑھے چارکروڑبچوں کوحفاظتی ٹیکے لگانے کاٹارگٹ دے دیا ہے۔محکمہ صحت کی ٹیموں کویہ ہدف مقامی ہوٹل میں یونیسف اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات پنجاب کے اشتراک سے انسداد خسرہ و روبیلا مہم کے حوالہ سے آگاہی سیمینار کے موقع پرسونپاگیا۔

آگاہی سیمینار میں پی ایم اے پنجاب، پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن پنجاب برانچ اور ایسوسی ایشن آف فیملی فزیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان نے انسداد خسرہ اور روبیلا کی قومی مہم میں مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایم اے پنجاب ڈاکٹر رانا سہیل، ڈاکٹر شاہد ملک، صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن پنجاب برانچ ڈاکٹر ادریس مظہر، پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن آف فیملی فزیشن آف پاکستان ڈاکٹر طارق میاں، ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد نوید بھٹی اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب ڈاکٹر مختار احمد اعوان، ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسف ڈاکٹر طاہر منظور،کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمحمدسعیداختر،کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹرمشتاق احمدارشاد نے شرکت کی اور پولیوآفیسریونیسف ڈاکٹرفریال شمس،ٹیکنیکل آفیسر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرنعمان خان اورمیڈیکل آفیسر ای پی آئی ڈاکٹر مدثر سعید نے بھی شرکت کی۔

   جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر سہیل رانا نے کہاکہ پی ایم اے نے صوبہ بھر میں اپنے عہدیداران کو اس قومی مہم میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے متحرک کر دیا ہے۔صدر پی پی اے پنجاب ڈاکٹر ادریس مظہرنے کہاکہ پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن پنجاب نے تمام ممبران کو والدین کو آگہی فراہم کرنے اور محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔ ایسوسی ایشن آف فیملی فزیشن آف پاکستان ڈاکٹر طارق میاں نے کہاکہ ایسوسی ایشن آف فیملی فزیشن آف پاکستان محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اس مہم کو کامیاب بنائے گی۔

ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب ڈاکٹر مختار احمد اعوان نے کہاکہ صوبہ بھرمیں 15نومبرسے27نومبرتک خسرہ اور روبیلا سے بچائوکی قومی مہم کا آغاز کیاجارہاہے۔15نومبرسے27نومبرتک 9ماہ سے15سال عمرکے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچائو  کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسف ڈاکٹر طاہر منظورنے کہاکہ پنجاب میں انسداد خسرہ اور روبیلا کی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا تعاون بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں