محکمہ جیل خانہ جات طلبا و طالبات کو ریسرچ کے لیے جیلوں اور قیدیوں تک رسائی فراہم کریگا

جیل خانہ جات اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو نئی سمت کی طرف پہلا قدم ہے ‘ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے محکمہ جیل خانہ جات اور پنجاب یونیورسٹی کے درمیان قیدیوں اور جیل ملازمین کی فلاح و بہبود اور پنجاب یونیورسٹی کے طلبا کی تعلیمی استعداد کار بڑھانے کے لیے ریسرچ کے حوالے سے ایم او یو سائن کیے جانے کو نئی سمت کی طرف پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی مدد سے بہتر ریسرچ قیدیوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود لیے موثر پالیسیز بنانے میں آسانی پیدا کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی جیل سٹاف اور قیدیوں کی ووکیشنل اور تعلیمی تربیت کے لیے ریسرچ میں مدد کرے گی جس سے قیدیوں کی بہتری کی لیے پالیسی معاملات طے کیے جا سکیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سیمینار، ورکشاپس اور سمپوزیمز کے ذریعے صحت، تعلیم، لائبریری، لینگویج، ووکیشنل ٹریننگ، مذہبی تھراپی، قانونی مدد، سائیکالوجیکل علاج جیسی سکلز فراہم کریں گے۔ دوسری جانب محکمہ جیل خانہ جات طلبا و طالبات کو ریسرچ کے لیے جیلوں اور قیدیوں تک رسائی فراہم کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں