این اے 133 ضمنی انتخاب،پی ٹی آئی امیدوار جمشید چیمہ کے کاغذات پر اعتراض عائد

جمعہ 29 اکتوبر 2021 00:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ ے کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔ریٹرننگ آفیسرسید باسط علی نے جمشید چیمہ کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔

(جاری ہے)

اعتراض کنندہ میاںمحمد حفیظ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید چیمہ کے تجویز کنندہ بلال حسین کا تعلق این اے 133 سے نہیں جبکہ آزا د حیثیت میں کاغذات جمع کرانے والی مسرت جمشید چیمہ کے تجویز کنندہ غلام مرتضی این اے 130 کے ووٹر ہیں۔

دونوں تجویز کنندہ آر بلاک جوہر ٹائون کے رہائشی ہیں۔جمشید اقبال چیمہ کے تجویزکنندہ کی طرف سے بیماری کی درخواست دائر کی گئی۔30اکتوبرکو جمشید چیمہ کے وکیل اعتراض پر جواب داخل کریں گے۔ ریٹرننگ آفیسرنے کارروائی 30اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں