ٌکرکٹ سٹار شاہد آفریدی دبئی ایکسپو2020میں پنجاب حکومت کی سپورٹس کے حوالے سے نمائندگی کریں گے

/شاہد آفریدی نے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرنے کی پیشکش قبول کرلی ،29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے

جمعہ 26 نومبر 2021 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) دبئی ایکسپو سے متعلق پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے، دبئی ایکسپو میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی کی جانب سے کرکٹ سٹار شاہد آفریدی سپورٹس کے حوالے سے پنجاب حکومت کی نمائندگی کریں گے ،شاہد آفریدی نے محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کی جانب سے پنجاب حکومت کی نمائندگی کرنے کی پیشکش قبول کرلی ہے، شاہد آفریدی کھیلوں اور نوجوانوں کے امور پر محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے سفیر ہوں گے ،شاہد آفریدی 29 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کریں گے، دبئی ایکسپو میں دنیا بھر کے ممالک اور کمپنیاں شرکت کررہی ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments