iلاہور،پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، میٹ دی فورس پروگرام

ژ*ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کاپولیس اہلکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

جمعہ 26 نومبر 2021 22:25

; لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمد احسن یونس نے کہا ہے کہ سپاہ کی عزت سے ہی افسران کی عزت ہے۔اردل روم کے علاوہ، پولیس افسران ذاتی حیثیت میں آنے والے ہر اہلکار سے اُٹھ کر ملیں گے۔ فورس کے اندر اور باہر انصاف کا یکساں نظام ہونا چاہئے۔ جوانوں کی ویلفیئر ومیڈیکل کے سلسلہ میں نیا نظام متعارف کروا رہے ہیں۔

اہلکار ویلفیئر کی درخواست اپنے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک پر جمع کرواسکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میٹ دی فورس پروگرام کے تحت پولیس اہلکاروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہورکیپٹن(ر)مستنصر فیروزودیگر افسران ہمراہ موجودتھے۔تمام ڈویژنزکی04 سو سے زائد اہلکار تقریب میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

احسن یونس نے سنیئر کانسٹیبلان کو اپنے ساتھ نشست پر بٹھا لیا۔

پولیس جوانوں کیلئے ہائی ٹی کابھی انتظام کیا گیا۔پولیس جوان بھی ڈی آئی جی آپریشنز سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کرتے رہے۔41 پولیس اہلکاروں نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری احکامات صادر کئے۔ احسن یونس نے مزید کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اہلکاروں کو کوئی بھی مسئلہ ہو، میرے دفتر کے دروازے کھُلے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں