;لاہور ، واسا کے قیام 1976 کے وقت سے ہی کوالٹی کنٹرول ڈویژن کے ذریعے تمام منصوبہ جات کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے ، ناقص میٹریل کے استعمال کی خبروں پر وضاحت

جمعہ 26 نومبر 2021 22:25

×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) واسا ترجمان نے ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا واسا کے قیام 1976 کے وقت سے ہی کوالٹی کنٹرول ڈویژن کے ذریعے تمام منصوبہ جات کی کوالٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔فراہمی و نکاسی آب کے منصوبہ جات میں منصوبہ کی لاگت کا 70 فیصد حصہ پائپ پر مشتمل ہوتا ہے جو باقاعدہ کوالٹی کنٹرول ڈویژن سے تصدیق شدہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

واسا کے تمام ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے پائپ واسا کی منظور شدہ فیکٹریوں سے لیے جاتے ہیں۔واسا کے پانی و سیوریج کے تمام منصوبوں میں استعمال ہونے والا میٹیریل معیار کے مطابق ہوتا ہے۔واسا کا کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی باقاعدہ نگرانی،ٹیسٹنگ اور سیمپلنگ کرتا رہتاہے ۔کوالٹی کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے سرٹیفیکیٹ کے حصول کے بعد ہی ٹھیکیدار کو بل کی ادائیگی کی جاتی ہے۔اس سلسلے میں ہونے والی معمول کی خط و کتابت کو لاعلمی کی بنیاد انکوائری کا ر نگ دے کر سنسنی پھیلائی جا رہی ہے جو کہ مناسب نہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں