پنجاب کے سرکاری دفاتر میں افسران پر نظر رکھنے کے لیے نئے ویڈیو فونز نصب کردیے گئے

جمعہ 26 نومبر 2021 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پنجاب کے سرکاری دفاتر میں افسران پر نظر رکھنے کے لیے نئے ویڈیو فونز نصب کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق محکمانہ سیکرٹریز کے دفاتر میں حاضری چیک کرنے کے لیے ویڈیو ٹیلی فون کی تنصیب کی گئی ہے، ویڈیو ٹیلی فون وزیر اعلیٰ اور بیورو کریسی کے درمیان ہاٹ لائن کے طور پر کام کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ چیف سیکرٹری سمیت محکمانہ سیکرٹریز سے براہ راست بات کرسکیں گے، جبکہ افسران اپنے دفاتر میں موجود ہیں یا نہیں ویڈیو ٹیلی فون سے پتا چل جائے گا۔ذرائع کے مطابق موبائل فون سے معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ افسر اپنے دفتر میں ہے یا نہیں، ویڈیو ٹیلی فون وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کیسینئر افسران کے دفاتر میں بھی لگا دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments