پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 15:08

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) جنوبی چھائونی پولیس نے 15 کال پر بروقت کارروائی کر کے 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کے مطابق ملزمان خرم اور عبدالجبار نے علاقے میں دودھ دہی کی دوکان بنا رکھی ہے، بچی دہی لینے دکان پر گئی تو ملزمان نے بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔متاثرہ بچی کے والد عرفان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں