بکنگ کے باوجود بوگی نہ لگانے پر مسافروں کا ٹرین کے آگے کھڑے ہو کر احتجاج

مسافروں کے احتجاج کی وجہ سے قراقرم ایکسپریس کی روانگی میں تاخیر ہو گئی

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) مسافروں نے بکنگ کے باوجود بوگی نہ لگانے پر ٹریک پر آ کر ٹرین کو روانہ ہونے سے روکدیا ، مسافروں کے احتجاج کی وجہ سے قراقرم ایکسپریس تاخیر کا شکار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مسافروںنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بوگی نمبر 11کے لئے ٹکٹیں بک کی گئیں لیکن ٹرین کے ساتھ مذکورہ بوگی ہی نہیں لگائی گئی ۔مسافر احتجاجاً ٹریک پر انجن کے سامنے کھڑے ہو گئے اور ٹرین کو روانہ ہونے سے روک دیا ۔ اس موقع پر ریلوے انتظامیہ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کراتی رہی لیکن مسافر بوگی لگانے کے لئے اصرار کرتے رہے ۔ مسافروں کے احتجاج کی وجہ سے قراقرم ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments