آلودگی سے بچا ئواوسستی بجلی کیلئے شمسی توانائی کو فروغ دے رہے ہیں‘محمد رضوان

سولر انرجی پر گڈوی ٹیکنیکل سیمنار سے وزیر ماحولیات، سلمان محی الدین، فیض بھٹہ و دیگر کا خطاب

ہفتہ 27 نومبر 2021 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) صوبائی وزیر ماحولیات محمد رضوان نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمے اور سستی بجلی کے حصول کیلئے شمسی توانائی کا استعمال بڑھانا ہوگا ،پنجاب حکومت اسکولوں، بنیادی صحت کے مراکز اور دیہاتوں میں کئی پروجیکٹ لگا چکی ہے ،وفاقی حکومت نے 2030تک متبادل توانائی کا 60فی صد استعمال بڑھانے کی پالیسی جاری کردی ہے جس سے ماحول دوست اور سستی بجلی پیدا ہوگی ۔

وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں گڈوی کے سولر انرجی پر ایک ٹیکنکل سیمینارسے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گڈوی کے کنڑی منیجرسلمان محی الدین، سولر انرجی ایکسپرٹ انجنینئر فیض بھٹہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر محمد رضوان نے کہاکہ چین ہمارا دوست ہے اور چینی ٹیکنالوجی جدید اور سستی ہیں اور چین دنیا بھر میں اس ٹیکنالوجی کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور شمسی توانائی ملک کا زرمبادلہ بچانے کیساتھ کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔صوبائی وزیر نے گڈوی کی جدید مصنوعات اور خدمات کو سراہا اور کہاکہ پنجاب حکومت چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں