انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشلنز کے مختلف کورسز میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب

ادارہ سرکاری و نجی ہسپتالوں / لیبارٹریز میں تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کر نے کیلئے کوشاں ہے‘ ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر

ہفتہ 27 نومبر 2021 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں بی ایس سی میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کے 4سالہ کورس میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس کی نگرانی ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کی۔مذکورہ کورس کی 20سیٹوں کیلئے 250امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد اہل اور میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوان طلبہ و طالبات کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سرکاری و نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ڈاکٹر زرفشاں کا مزید کہنا تھا کہ ایف ایس سی، ایم ایل ٹی اور ایف ایس سی ڈینٹل ہائی جینسٹ کی کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ پبلک ہیلتھ ٹیکنالوجسٹ ڈپلامہ کلاسز میں داخلہ کیلئے اخبارات میں اشتہار کے ذریعے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

بی ایس سی، ایم ایل ٹی کی ڈیگری ایوارڈ کرنے کیلئے آئی ی ایچ کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ الحاق ہے جبکہ ایف ایس سی میڈیکل لیب ٹیکنالوجسٹ اور ایف ایس سی ڈینٹل ہائی جینسٹ کے ڈپلامہ کیلئے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن اور پبلک ہیلتھ ٹیکنالوجی کے ڈپلامہ کیلئے پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے ساتھ آئی پی ایچ منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی شعبے کے ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں ٹرینڈ ہیومن ریسورس کی ضرورت بہت زیادہ ہے جبکہ آئی پی ایچ اپنے وسائل کے مطابق تعلیم و تربیت فراہم کر رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر ادارے بھی مریضوں کی بہتر خدمت کیلئے تربیت یافتہ سٹاف مہیا کر نے کیلئے اوپنا کردار ادا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں