ریلوے انتظامیہ کا کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل کو یکم دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 27 نومبر 2021 18:31

لاہور۔27نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 27 نومبر2021ء) :ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی سے کوئٹہ براستہ دادو،جیکب آباد کے درمیان چلنے والی بولان میل 3اپ اور 4ڈائون کو یکم دسمبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 3اپ بولان میل کراچی سٹی سے شام 6بجے روانہ ہو کرکراچی کینٹ، ڈرگ روڈ، لانڈھی، جنگ شاہی، برادآباد، کوٹری، سندھ یونیورسٹی، سیہون شریف، دادو، رحمانی نگر، رادھن، بڈھا، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد، ڈیرہ الہ یار، ڈیرہ مراد جمالی، بختیارآباد ڈومکی، سبی، آبِ گم، مچھ اور کولپور اسٹیشنوں پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3بجکر 40منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی۔

اسی طرح 4ڈائون بولان میل کوئٹہ سے دن 11 بجے روانہ ہو کراسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روزصبح 8 بجکر 20 منٹ پر کراچی سٹی پہنچے گی۔ یہ ٹرین 5اکانومی کلاس کوچز،  ایک اے سی سٹینڈرڈ، ایک پاورپلانٹ اور ایک بریک وین پر مشتمل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں