پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی

وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا ء و طالبات کو ملیں گے

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں توسیع کی منظوری دیدی، وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا ء و طالبات کو ملیں گے، طالبات کو تین ہزار جبکہ طلبا کو 2500 روپے کا وظیفہ ملے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام کی توسیع کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو بی آئی ایس پی کے ساتھ معاہدے کی اجازت دے دی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت بچوں کو وظیفہ دیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طلبا ء و طالبات کو وظیفہ ملے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن حکام کے مطابق وظائف صرف سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا ء و طالبات کو ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں