الیکشن کمیشن کا پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری اسلم گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نو ٹس جاری

ہفتہ 27 نومبر 2021 23:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2021ء) این اے 133 ضمنی انتخاب میں ڈی آر او، آر او اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے حلقے میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر کا اچانک دورہ کیا،پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری اسلم گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نو ٹس جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرسمیت دیگر افسران نے اچانک حلقہ این اے 133کا دورہ کیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلزپارٹی کے اسلم گل کو نوٹس جاری کرکی28نومبر کو طلب کرلیا گیا۔

نوٹس میں کہا گیاکہ امیدوارپر ایسے اقدامات کا الزام ہے جن سے ووٹرکی آزادی حق رائے دہی متاثر ہو سکتی ہے۔ مانیٹرنگ ٹیموں کو ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں، مانیٹرنگ ٹیموں کوحلقے میں جاری انتخابی مہم اور متعلقہ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی تاکید کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں