جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کاکوئی مستقبل نہیں‘را ئوعابد علی واجد

اتوار 28 نومبر 2021 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ،معرو ف سیا سی و سما جی شخصیت، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ جھوٹ اورمنافقت کی سیاست کاکوئی مستقبل نہیں، مو جودہ صور تحال میںمعاشرے کاہرطبقہ ہوشربا مہنگائی اورتبدیلی سرکار سے نجات کی دوہائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے اپنے دوراقتدارمیں بیسیوں بار عوام پربجلی بم گرایااورعوام کوزندہ درگورکردیا۔

حکمرانوں کی بدترین بدانتظامی اور نااہلی نے ہرطرف تباہی مچارکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور اقتدارمیں سائلین کوانصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی اورنہ نااہل حکمران کسی شعبہ میں اصلاحات کرنے میں کامیاب ہوئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں