ژ*سیاسی یتیم اور لاوارث ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی:ڈاکٹر شاہد صد یق

ٴْاپوزیشن جماعتیں اپنی ماضی کی ناکامیاں چھپانے کیلئے موجودہ حکومت پر بے جا تنقید کررہی ہیں ة ثابت ہوچکاہے کہ عوام کے مسترد لو گ ملک کیساتھ عمران خان کے حسد میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم اور لاوارث ٹولے کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،اپوزیشن جماعتیں اپنی ماضی کی ناکامیاں چھپانے کیلئے موجودہ حکومت پر بے جا تنقید کررہی ہیں، ثابت ہوچکاہے کہ عوام کے مسترد لو گ ملک کیساتھ عمران خان کے حسد میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ شریف خاندان کی کرپشن کے قصے زباں زد عام ہیں اور بے لاگ احتساب کا اس خاندان کو سامنا ہے نوا ز شریف کے بعد دیگر اہل خانہ بھی کرپشن میں بال بال ڈوبے ہیں جس کے باوجود انہیں بعض لوگ مسیحا قرار دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش میں اپوزیشن جماعتیں کامیاب نہیں ہوں گی، پی ٹی آئی نے اپنے ویژن اور منشور کے تحت عوام سے جس کڑے احتساب کا وعدہ کیا اسے وفاکرنے کیلئے احتساب اداروں کو فعال کیا گیا ہے جو کرپٹ عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے ہوئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں