ظ* آئی ایم ایف کے ایماء پر عوام کا معاشی قتل عام نامنظور کرتے ہیں،نیلم جبار

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

‘ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی کی رہنما و سابق صوبائی وزیر نیلم جبار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایماء پر عوام کا معاشی قتل عام نامنظور کرتے ہیں آئی ایم ایف کے مطابق حکومت پانچ سو ارب روپے کے مزید ٹیکس پاکستان کے غریب عوام پر لگانے جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں پٹرول،ڈیزل،بجلی،گیس،ادویات اور کھاد بیج کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائیگاجو کہ عوام کا معاشی قتل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کے بڑھنے پر اپنے بچے فروخت کررہے ہیں اور خودکشیاں کر کے زندگی سے جان چھڑا رہے ہیں لیکن نالائق حکمران عوام کی غربت پر محض قرضہ ملنے پر جشن منارہے ہیںمہنگائی اپنے عروج پر ہے ہر محکمہ میں راشی ملازمین اور افسران معصوم عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں