k حکومت کرپشن مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے،فیض ملک

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

م*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن مافیا کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے حکمرانوں کو ایشوز کو سمجھنے کا ادراک نہیں اور نہ ہی انھیں حل کرنے کی قابلیت اور اہلیت ہے اس حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اس امید کے ساتھ پی ٹی آئی کا ساتھ دیا تھا کہ موجودہ وزیراعظم ان کے مسائل حل کریں گے مگر سوا تین سال گزر گئے اور حالات پہلے سے بھی بدتر ہو گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگاری کے اندھے کنویں میں دھکیلے جا رہے ہیں اور نفسیاتی اور اعصابی امراض کا شکار ہو رہے ہیں افراط زر، روپے کی قدر میں کمی، بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اندرونی قرضوں کی بھرمار، صنعت و تجارت و زراعت کی تباہی پی ٹی آئی حکومت کے ٹریڈ مارکس بن چکے ہیں اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ حکومت کسی بات کی کوئی فر ہی نہیں کر رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں