ٓ حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری

اتوار 28 نومبر 2021 17:35

ا*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حسان خاور فردوس باجی ٹو اور فیاض چوہان کی کاربن کاپی بننے کی کوشش کررہے ہیں۔کرایے ترجمان منہ کھولنے سے پہلے حقائق بھی چیک کرلیا کریں۔لاہور میں وہ سیٹ جو اللہ کے کرم سے ہمیشہ ن لیگ کی رہی ہے،وہاں آپکی بنائی جعلی ویڈیو آپ کی شکست کے زخم چاٹنے جیسی ہے۔

پرچی ترجمان صاحب آپ لوگوں کو اب این اے 133کے الیکشن کا نام لیتے بھی شرم آنی چاہیے۔جس جماعت کا امیدوار کاغذات نامزدگی درست جمع نہیں کراسکا وہ الیکشن لڑیں گی مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہاکل رات تحریک انصاف کے جلسے میں "نو عمران اونلی عوام"کے نعرے لگتے رہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کارکنوں نے بھی عمران خان کو مسترد کردیا ہے۔

آر ٹی ایس کی مہربانی سے اقتدار میں آنے والے کس منہ سے ووٹ کے تقدس کی بات کرسکتے ہیں۔چیئرمین سینٹ کا الیکشن،ڈسکہ الیکشن سمیت تمام الیکشن تحریک انصاف نے چوری کیے۔عمران خان اپنے کھودے گڑوں میں خود گر رہے ہیں۔تحریک انصاف کو معلوم تھا این اے 133سے شکست انکا مقدر ہوگی۔شرمناک شکست کی وجہ سے تحریک انصاف الیکشن سے بھاگی ہے۔ثاقب نثار کی آڈیو کا فرائنزک ہوچکا ہے ۔

لاڈلے کو لانے کی سازش بھی بے نقاب ہوچکی ہے۔لاڈلے نے ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے بھی لیے اور قوم کو مہنگائی کے ناقابل یقین تحفے بھی دیے۔آج پاکستان کا ہر شہری اڑھائی لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔عمران خان اور انکی جماعت مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر خود ہی فنا ہونے والی ہے۔مسلم لیگ(ن) تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں