p پنجاب بھرمیں 993 ٹریفک حادثات میں 10افراد جاں بحق ،1033 زخمی

اتوار 28 نومبر 2021 20:00

5لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1033روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں10افراد جاں بحق جبکہ 1033افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔416معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد66)فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 39ڈرائیوزکم عمر،464ڈرائیور421,مسافراور 159پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ249ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت238متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد80حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 73حادثات میں77متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کی1044متاثرین میں837مرد اور207خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں165افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور562افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ317زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں828موٹر سائیکلز،121آٹو رکشے،96موٹر کاریں،28وین،07مسافربسیں22,ٹرک اور131دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں