,سات روز کے دوران135 مقدمات درج، 116 ملزمان گرفتار، رواں برس مجموعی طور پر 2620 مقدمات درج اور 2794 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان

۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سموگ کا باعث بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے خلاف کاروائیاں تیز ؒشہری اپنے گردونواح پر نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد یا سرگرمیوں بارے 15پر اطلاع دیں، ترجمان پنجاب پولیس

اتوار 28 نومبر 2021 20:00

Vلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات اورمحکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ اداروں کا باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں انسداد سموگ کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں جاری رکھیں اور شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔

آئی جی پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں انسداد سموگ کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے تمام اضلاع میں زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں، فصلوں اور ٹائرز کو جلانے سمیت سموگ کا سبب بننے والی تمام سرگرمیوں کے متعلق کاروائیوں کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جنوری سے اب تک رواں سال مجموعی طور پر انسداد سموگ کے حوالے سی2620 مقدمات درج اور 2794 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گذشتہ سات روز کے دوران پنجاب بھر میں 135 مقدمات درج، 116 ملزمان گرفتار کیے۔ترجمان پنجاب پولیس نے رواں ہفتے کے دورا ن ہر ریجن میں ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ ملتان ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل40 مقدمات درج، 40 افراد کو گرفتار کیا۔ گوجرانولہ ریجن میں فصلوں کی باقیات کو جلانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر کل 03 مقدمات درج، 02 افراد گرفتار کیا گیا۔

فیصل آباد ریجن میں سموگ پھیلانے پر 56مقدمات درج، 54 افراد کو گرفتار کیا، سرگودھا ریجن میں سموگ پھیلانے پر3 مقدمات درج، 3 افراد گرفتارکئے گئے۔ شیخوپورہ ریجن میں کل 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی جی خان ریجن میں سموگ پھیلانے پر کل7 مقدمات درج کئے گئے۔ بہاولپور ریجن میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، ٹائرز اور لبریکینٹس پر 03 مقدمات درج کیے جبکہ لاہور میں سموگ کا باعث بننے پر2 مقدمات درج،کئے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ مجموعی طور پر لاہور میں 76مقدمات درج کرتے ہوئے 71افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شہریوں سے گزارش کرتے ہیں کہ سموگ پھیلانے کا سبب بننے والی ماحول دشمن منفی سرگرمیوں سے باز رہیں،شہری اپنے گردونواح میں نظر رکھیں اور سموگ کا باعث بننے والے افراد بارے 15پر اطلاع دیں اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے اقدامات میں سرکاری اداروں کی ہر ممکن معاونت کریں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں