م*گیس بحران،پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ شروع مکمل کیا جائے،علامہ سبطین سبزواری

- ن لیگ ، پی ٹی آئی حکومتوں نے امریکہ کے خوف سے گیس پائپ لائن منصوبے پر کام نہیں کیا مہنگائی، بیروز گاری جاری ،جلد عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبان پر گے، مرکزی نائب صدر اسلامی تحریک

اتوار 28 نومبر 2021 20:00

) لاہور (آن لائن) اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ملک میں جاری گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو شروع کیا جائے تاکہ ملک ناقابل برداشت گیس بحران سے نجات حاصل کرسکے ۔ایران اپنے علاقے میںگیس پائپ لائن بچھا چکا ہے اور پاکستان کو اپنی سرزمین پر لائن بچھانے کے لئے قرض دینے پربھی تیار ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی اور امریکہ کا خوف قومی ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہے۔

جامعتہ النجف میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع کئے گئے گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے باوجود بعد میں برسر اقتدار آنے والی مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کی حکومتوں نے امریکہ سے خوفزدہ ہوکرقومی اہمیت کے منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا اور مہنگی ایل این جی خریدی،جس کا آج نہ صرف ملک و قوم کو نقصان ہوا بلکہ عوام بھی در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس کے ذخیرے ختم ہو چکے ہیں اور ملک کی ضرورت کو پورا کرنے کے قابل نہیں رہے۔اس لئے اس وقت کی حکومت نے ایران سے گیس لے کر اپنے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کی مگر امریکہ کے خوف کی وجہ سے آنے والی حکومتیں ایسا نہ کر سکیں۔اور نتائج آج قوم بھگت رہی ہی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں