ح*عمران خان اور کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں، ن لیگ

k15سال سے ایک ہی تقریر، کچھ اور نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے ، 400 ارب کی چینی کھا گئے ، غریبوں کی دوائیاں کھا گئے ،بجلی اورگیس کھا گئے، مریم اورنگزیب

اتوار 28 نومبر 2021 20:15

․ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور اٴْن کے کرائے کے ترجمان مریم نواز کے بخار میں مبتلا ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کے پاس روٹی پکانے کو گیس نہیں لیکن ان سے صرف تقریریں سن لو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران کورونا ریلیف فنڈ کے 40 ارب کھا گئے، 400 ارب کی چینی کھا گئے، ان سے سوال پوچھو تو جواب میں شہباز شریف، نوازشریف کہہ دیتے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ 15 سال سے عوام ایک ہی تقریر سٴْن رہے ہیں، تقریر نہیں تو کیسٹ ہی بدل لیں۔اٴْن کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی جس بات کا بھی پوچھو، جواب نواز شریف شہباز شریف ا?تا ہے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے ا?ٹا، چینی اور قرضہ کمیشن کی رپورٹ مانگو تو جواب نواز شریف، شہباز شریف ملتا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments