لوٹے اور نوٹ ووٹ خریدنے میں مدد فراہم نہیں کرسکتے‘سعدیہ تیمور

عوام پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں کی جعلسازی سے بخوبی آگاہ ہوچکی ہے‘(ن)لیگی رکن پنجاب اسمبلی

پیر 29 نومبر 2021 15:36

لوٹے اور نوٹ ووٹ خریدنے میں مدد فراہم نہیں کرسکتے‘سعدیہ تیمور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے کہا ہے کہ لوٹے اور نوٹ ووٹ خریدنے میں مدد فراہم نہیں کرسکتے۔عوام پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی حکومتوں کی جعلسازی سے بخوبی آگاہ ہوچکی ہے۔ مسلم لیگ(ن) این اے 133سے بھاری مارجن سے سیٹ نکالے گی۔پی ٹی آئی کے بعد پیپلزپارٹی کو ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سندھ حکومت کا پیسہ لاہور میں چلانا شرمناک ہے۔بلاول بھٹو کاش یہی پیسہ سندھ کے عوام پر لگاتے تو سندھیوں کو پینے کا پانی مل جاتا۔

(جاری ہے)

لاہور مسلم لیگ(ن) کا قلعہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے مزید میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں ہیں۔پورے ملک کے کونے کونے میں میاں نوازشریف کے نام سے منصوبے چل رہے ہیں جن سے آج لاکھوں کڑوں عوام مستفید ہورہے ہیں۔آصف زرداری اور عمران خان نے قوم کی خدمت کرنے کی بجائے اپنے اپنے دوستوں کی خدمت کی ہے۔نوازشریف نے صرف قوم کی خدمت کی ہے۔اسی لیے قوم آج بار بار نوازشریف کو یاد کررہی ہے۔انشائ اللہ وہ وقت دور نہیں جب نوازشریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور قوم کی پھر خدمت کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں