تحریک لبیک پاکستان کا لاہور اسلام آباد مارچ حکومت کو مہنگا پڑگیا

اضلاع کی پولیس 15 روز میں 10 کروڑ روپے مالیت کا صرف کھانا کھا گئی

پیر 29 نومبر 2021 22:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) تحریک لبیک پاکستان کے لاہور سے اسلام آباد مارچ کو روکنے کے لئے پنجاب پولیس پر آنے والے 10 کروڑ روپے کے اخراجات آئی جی پولیس پنجاب نے مانگ لئے ہیں اور اس سلسلے میں ایک سمری منظوری کے لئے پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب رائو سردار علی خان نے محکمہ خزانہ پنجاب سے پونے دو کروڑ روپے یومیہ کے حساب سے مانگ لئے ہیں آئی جی پولیس پنجاب کے مطابق تحریک لبیک پنجاب کے لاہور اسلام آباد لانگ مارچ کی سکیورٹی پر مامور لاہور، گوجرانوالہ، گجرات اور وزیرآباد اضلاع کی پولیس 16 روز میں 10 کروڑ روپے کا صرف کھانا کھا گئی ہے محکمہ خزانہ کی جانب سے رقم وصول ہوتے ہی چاروں اضلاع کی پولیس پر آنے والے اخراجات ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کے تحریک لبیک کے کارکنوں کا لانگ مارچ 21 اکتوبر کو لاہور سے روانہ ہوا جو گوجرانوالہ، گجرات میں پڑائو ڈالتا ہوا مذاکرات کی کامیابی کے بعد وزیرآباد پہنچ کر رک گیا۔ اس دوران ڈیوٹی میں متعین پولیس اہلکاروں کے کھانے پر 10 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں