لاہور: سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کا پی سی ون تیار

پیر 29 نومبر 2021 22:41

لاہور: سمن آباد موڑ انڈر پاس منصوبے کا پی سی ون تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) لاہور کے ترقیاتی ادارہ ایل ڈی اے نے موڑ سمن آباد انڈر پاس کی تعمیر کا پی سی ون تیار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کے انتخابی حلقے میں واقعہ سمن آباد موڑ پر بنائے جانے والے انڈر پاس پر ایک ارب 48 کروڑ 41 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔ انڈر پاس کے قیام کے بعد بھاری ٹریفک سمن آباد موڑ سے گلن راوی کی جانب جا سکے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے منصوبے کے پی سی ون کی منظوری کے بعد منصوبے پر 2 ماہ بعد کام شروع کردیا جائے گا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>