نشریاتی حقوق کامعاہدہ منسوخ،پی سی بی کی حکم امتناع خارج کرنے کی درخواست مسترد

منگل 30 نومبر 2021 00:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سول عدالت نے پی ٹی وی کو کرکٹ میچزکے نشریاتی حقوق کا معاہدہ منسوخ کرنے کے حکم امتناعی خارج کرنے کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی ۔سول عدالت نے پی سی بی کی جانب سے حکم امتناعی خارج کرنے کی درخواست قبل از وقت قرار دے کر مسترد کی۔ سول جج طلعت محمود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے تحریری حکم دیا کہ پی ٹی وی کا موقف سنے بغیر حکم امتناعی خارج نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

فریقین کے درمیان ابھی ثالثی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل دعوی میں کارروائی نہیں روکی جاسکتی اور پی سی بی کی طرف سے پیش کئے سپریم کورٹ کے فیصلے بھی زیر سماعت کیس پر لاگو نہیں ہوتے۔پی سی بی کی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی وی کو کرکٹ میچز نشریاتی حقوق معاہدے کے تحت 15 روز قبل معاہدہ منسوخی کا نوٹس دیا گیا تھا،پی ٹی وی کوبراہ راست اور وزیراطلاعات و نشریات کے ذریعے بھی معاہدہ منسوخی کانوٹس دیا تھا۔

پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی وی نے معاہدہ منسوخی کا جواب بھی دیا مگر معاہدے کے تحت ثالثی کارروائی انتظار کئے بغیر دعوی دائر کردیا اورمعاہدے کے تحت ثالثی فیصلے کیلئے دعوی تعمیل مختص کی کارروائی روکی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں