پنجاب بھرمیں 1078 ٹریفک حادثات میں 14افراد جاں بحق اور1149زخمی ہوئے

منگل 30 نومبر 2021 00:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں1078روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 686افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔463معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد65)فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 47ڈرائیوزکم عمر،523ڈرائیور488,مسافراور 152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ265ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت271متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان81حادثات میں 84متاثرین کے ساتھ دوسرے اور فیصل آباد76حادثات میں81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کی1163متاثرین میں935مرد اور228خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں213افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور608افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ342زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں934موٹر سائیکلز،123آٹو رکشے،102موٹر کاریں،39وین،05مسافربسیں27,ٹرک اور122دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں