لاہور: دو مختلف علاقوں سے 2نامعلوم افراد کی نعشیں برآمد

منگل 30 نومبر 2021 00:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مغلپورہ کے علاقہ سے نہر سی27سالہ شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق27 سالہ شخص نشے کا عادی تھا اور نشہ کے باعث نہر میں ڈوب کر ہلاک ہواشناخت ہربنس پورہ کے رہائشی طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کارروائی کے بعد 27 سالہ طاہر کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ دریں اثناء رائے ونڈ کے علاقہ للیانی پھاٹک کے قریب سے نا معلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق35 سالہ شخص نشے کاعادی تھا اور نشہ کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوا۔ 35 سالہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی لاش کو پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں