حکومت کیخلا ف اپوز یشن کی سب شو بازیاں فلا پ ہو چکی ہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

ْتحریک انصا ف حکومت کا کوئی سکینڈل ہے نہ آئیگا، پی ٹی آئی حکومت شفافیت کو فروغ دے رہی ہے

منگل 30 نومبر 2021 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف اپوز یشن کی سب شو بازیاں فلا پ ہو چکی ہیں، عوام کی خدمت کا عزم لے کر آئے ہیں تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفرکو جاری رکھیں گے، تحریک انصا ف حکومت کا کوئی سکینڈل ہے نہ آئے گا، پی ٹی آئی حکومت شفافیت کو فروغ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت نے کرپشن کے خلاف سخت فیصلے کئے اور ملک کو کرپشن فری بنانے کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا جس کے ثمرات واضح طور پر قوم کے سامنے ہیں ،اداروں میں ہر سطح پر کرپشن تیزی سے ختم ہورہی ہے، ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو نہ صرف لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنا ہوگی بلکہ کرپشن کی سزائیں بھی بھگتنا پڑیں گی ،موجودہ حکومت کرپٹ عناصر کو کسی طرح کی ڈھیل نہیں دے گی۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے وعدے تیزی سے پورے کر رہی ہے، تحریک انصا ف حکومت پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہی ہے،غر یب اورپسماندہ علاقوں کے مسائل کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں