اپوز یشن اور حکمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘را ئوعابد علی واجد

منگل 30 نومبر 2021 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) صدرفیلنگ ویلفیئر فائونڈیشن ،معرو ف سیا سی و سما جی شخصیت، سابقہ آزاد امیدوار پی پی 183 را ئوعابد علی واجدنے کہاہے کہ اپوز یشن اور حکمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، سر فہرست بحرانوں کے بانیان کانام عمرا ن خان ،عثمان بزدار ہے ، غر یب عوام کاکوئی پرسان حال نہیں،ملک میں کرپشن کاگراف بلند جبکہ عوام کامعیار زندگی پست ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن کی طرف سے بلیم گیم سے پاکستان کا نظام اورعوام کامقدر نہیں بدلے گا،عوام ووٹ کاحق استعمال کرتے وقت خالی پارٹی نشان اورسیاسی خاندان نہیں بلکہ امیدواروں کاذاتی کرداربھی ضروردیکھیں۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments