ملت ایکسپریس کوپڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کیلئے رکنے کی اجازت

منگل 30 نومبر 2021 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لالہ موسی براستہ سرگودھا،فیصل آباد،کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس(17اپ،18ڈائون)کوپڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر دو منٹ کے لئے رکنے کی اجازت دیدی ۔

(جاری ہے)

عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی اوراس فیصلے پر فوری عملدرآمد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں