بلومنگ رائٹرز آگنائزریشن مثبت صحافت کی علمبردار تنظیم ہے : نسیم الحق زاہدی

منگل 30 نومبر 2021 19:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) دفاع اسلام دفاع پاکستان اور مثبت صحافت کی علمبردار ملک گیر تنظیم بلومنگ رائٹرز آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر معروف سیرت نگار،کالم نگار ،مصنف نسیم الحق زاہدی نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلومنگ رائٹرز آرگنائزیشن پاکستان نوجوانوں کے اندر جذبہ اسلام اورجذبہ حب الوطنی کو فروغ دے رہی ہے ، اس سلسلہ میں ہمارے عہدیدران وممبران ملک بھر میں مختلف اصلاحی موضوعات پر سیمینار منعقد کررہے ہیں، نوجوان نسل ملک وقوم کے مستقبل ہوتے ہیں اگر یہ نوجوان کا عمل وکردار بہترہو تو قوم کی زندگی تباناک ہوگی لیکن یہ بھی ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ نوجوانوںکی تباہی قوم وملت کی تباہی ہے ،اگر نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوجائے توقوم سے راہ راست پر رہنے کی توقع بے سود ہے ۔

(جاری ہے)

اس تنظیم کا بینادی مقصد قلم اور عمل کے ذریعے نئی نسل کوبتانا ہے کہ ہمارے آبائو اجداد نے اس ملک کے حصول کے لیے کس قدر قربانیاں دیں یہ آزادی ہمیں مفت میں نہیں ملی بلکہ اس مقدس دھرتی کا چپہ چپہ مقدس لہو کا مقروض ہے اور مذہب اسلام ہی دنیا کا بہترین مذہب ہے جسے اللہ تعالیٰ نے پسندیدہ دین قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں